0
Sunday 26 Feb 2012 13:52

مسئلہ کشمیر پر مذاکرات، حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کو دعوت، حنا ربانی

مسئلہ کشمیر پر مذاکرات، حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کو دعوت، حنا ربانی

اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے رہنماؤں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے حریت کانفرنس کے سینئر رہنماؤں علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو وزیر خارجہ کی طرف سے دورے کا دعوت نامہ پہنچایا۔ پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے دونوں رہنمائوں سے نئ دلی میں الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر ہائی کمشنر شاہد ملک سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی شاہ گیلانی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد نے ہر محاذ پر کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ حریت کانفرنس گیلانی کی مجلس شوریٰ کرے گی۔ دوسری جانب میر واعظ عمر فاروق نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اعلٰی سطحی وفد لیکر بہت جلد اسلام آباد آئیں گے۔

خبر کا کوڈ : 140931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش