0
Thursday 1 Mar 2012 12:28

فرقہ پرستوں کی دیدہ دلیری، پاکستانی حکومت خاموش کیوں، بین الاقوامی امام حسین کونسل

فرقہ پرستوں کی دیدہ دلیری، پاکستانی حکومت خاموش کیوں، بین الاقوامی امام حسین کونسل
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی امام حسین کونسل (آئی آئی ایچ سی) نے کوہستان میں ۱۸زائرین کے قتل پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہیمانہ قتل کی یہ واردات فرقہ پرستوں کی دیدہ دلیری کا ثبوت ہے، انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بہیمانہ واردات حکومت کی جانب سے انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی سے مسلسل گریز کا نتیجہ ہے، لندن میں تنظیم کی سربراہ بیرسٹر رباب مہدی رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ کوہستان میں ایک ایسے وقت میں جب اس علاقے میں اس سے قبل بھی اس طرح کی گھناؤنی وارداتیں ہو چکی ہیں حکومت کی جانب سے زائرین کے تحفظ کیلئے انتظام نہ کیا جانا افسوسناک ہے۔

انھوں نے کہا کہ منگل کے اس حملے سے ایک بار پھر مختلف شعبوں میں حکومت کی رٹ نہ ہونا ثابت ہو گیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومت کالعدم انتہا پسند گروپ کے خلاف جس نے اس واردات کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس سے قبل بھی ایسی وارداتیں کر چکی ہے، کارروائی سے کیوں گریزاں ہے، انھوں نے کہا ہے کہ قتل کی اس بہیمانہ واردات پر حکومت کی جانب سے مذمتی بیانات سوگوار خاندانوں کی تسلی کیلئے کافی نہیں ہیں اور حکومت کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائی کے دعوے اب اپنی قدر کھو چکے ہیں اور ان پر اب کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 142030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش