0
Thursday 1 Mar 2012 23:52

بلوچستان کے عوام کو حقوق دینا ہونگے، نواب مگسی

بلوچستان کے عوام کو حقوق دینا ہونگے، نواب مگسی
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی سے یورپی یونین وفد کے سربراہ لارس کزویجی مارک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں‌ کے عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس احساس محرومی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وفاقی سطح پر صوبے کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے صوبے کے مسائل کے حل پرخاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی۔ انہوں نےکہا کہ اس احساس محرومی کو ختم کرنے کیلئے بلوچستان کے لوگوں کو ان کے حقوق دینا ہوں گے۔ انہوں نے بلوچستان کی ترقی میں یورپی یونین کی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط میں اضافہ ہو گا اور وہ صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 142088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش