0
Sunday 4 Mar 2012 13:18

قرآن پاک کی بے حرمتی، امریکیوں کو افغان قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ، افغان علماء

قرآن پاک کی بے حرمتی، امریکیوں کو افغان قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ، افغان علماء
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں مقامی علماء کونسل نے کابل کے بگرام ہوائی اڈے پر امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن کے نسخے جلائے جانے کے واقعے پر امریکی صدر سمیت دیگر حکام کی جانب سے معذرت کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار اور مرتکب افراد کو افغان سرزمین کے قانون کے تحت قرار واقعی سزا دی جائے اور اگر مرتکب فوجیوں پر عوامی مقدمہ نہ چلا تو اس اشتعال سے ایک نیا طوفان اٹھ کھڑا ہوگا۔ 

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق قرآن کی بے حرمتی کے اس واقعے کی تحقیقات کرنے والے افغان گروپ، جو علماء اور ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل ہے، کے سربراہ نے بتایا کہ یہ گھناؤنا جرم افغانستان کے اندر کیا گیا ہے اس لئے اس کی سزا بھی اس ملک کے قانون کے مطابق ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کبھی بھی اس امریکی انصاف کو قبول نہیں کریں گے جس میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں کو امریکی فوجی قوانین کے تحت کورٹ مارشل یا کسی دوسری سزا کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ 

دوسری طرف وال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی میں ملوث ۵ اعلیٰ امریکی فوجی حکام کے خلاف کورٹ مارشل کا امکان نہیں ہے تاہم محکمہ جاتی سزا کے طور پر ان کے عہدوں کی تنزلی کر دی جائے گی۔ اگر ان اہلکاروں کو کورٹ مارشل کا سامنا نہ کرنا پڑا تو فوج پر پابندی ہو گی کہ وہ ان کے نام افشا نہ کرے۔ رپورٹ کے مطابق کچھ فوجی حکام کے نزدیک یہ صورت حال مزید پُرتشدد کارروائیوں کو ہوا دے گی، نیٹو اور افغان حکومت میں تناﺅ پیدا ہو گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان اہلکاروں کو سرزنش کے طور پر غیر عدالتی سزا سنائی جا ئےگی۔ اے پی کے مطابق امریکہ اور افغانستان کی افواج کے افسران کی مشترکہ تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کی مذہبی کتاب کے بارے میں غلطیاں سرزد ہوئیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 142779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش