0
Tuesday 6 Mar 2012 13:44

کوئی بھی ایک تنظیم کراچی پر اپنا تسلط بر قرار نہیں رکھ سکتی، شاہی سید

کوئی بھی ایک تنظیم کراچی پر اپنا تسلط بر قرار نہیں رکھ سکتی، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے چیئرمین شاہی سید سینیٹر منتخب ہونے کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے پشاور سے کراچی پہنچے، صوبائی صدر کے استقبال کے لیے کارکنان ریلیوں کی شکل میں کراچی کے مختلف علاقوں سے ایئر پورٹ پہنچے۔ اس موقع پر منعقدہ استقبالیہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں اور کراچی کے امن کے دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ فخر افغان باچا خان بابا کا فلسفہ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ کوئی بھی ایک تنظیم کراچی پر اپنا تسلط بر قرار نہیں رکھ سکتی۔ ہم نے خوف و دہشت کے خاتمے کے لیے میدان عمل میں نکلے ہیں عوام ہمارے ہاتھ مظبوط کرے۔

شاہی سید نے کہا کہ آج تک جتنے بھی افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی زبان سے ہو اس کی مکمل تحقیقات کی جائے اور ذمہ داران کو کڑی سزا دی جائے۔ ہزارہ ڈویژن کے عوام ہمارے وجود کا حصہ ہیں ہم ایک تھے ایک رہیں گے۔ نفرتوں کے سوداگر اپنی سازش جاری رکھیں ہم محبتیں بانٹتے رہیں گے، بابا حیدر زمان خیبر پختونخواہ میں جاکر صوبہ بنائیں، ہمیں کراچی میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین کی دس سالہ اسیری اور ان پر بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کی تحقیقات کی جائے۔ ہم کسی سے بھی الجھنا نہیں چاہتے۔ قوموں کے فیصلے مذاکرات کی میز پر ہوتے ہیں۔ مذاکرات کا راستہ جتنی جلدی اختیار کیا جائے اتنا بہتر ہے۔ سینیٹ میں تمام مظلوم قومیتوں کا مقدمہ لڑوں گا۔
خبر کا کوڈ : 143376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش