0
Tuesday 6 Mar 2012 23:25

خیبر پختونخوا کے عوامی مسائل ابھی تک حل نہیں ہو سکے، مفتی کفایت اللہ

خیبر پختونخوا کے عوامی مسائل ابھی تک حل نہیں ہو سکے، مفتی کفایت اللہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کے پارلیمانی لیڈر مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ناموس رسالت ص، قرآن پاک کی بے حرمتی اور سلالہ چیک پوسٹ واقعہ کے حوالے سے قراردادیں پاس ہوئیں جو چار سالہ پارلیمانی روایات میں اچھی بات ہے، صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے چار سالہ معیاد میں بہت سے اچھے کام کئے ہونگے مگر یہ بھی افسوسناک ہے کہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ عوام کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ خیبر پختونخوا کو لوڈشیڈنگ سے فری صوبہ قرار دیا جاتا کیونکہ یہ صوبہ بجلی پیدا کرتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سے خیبر پختونخوا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ اس کا سارا فائدہ بلوچستان کو پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ کو بھی اس سے ریونیو ملاہے اور بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ میں فائدہ دیکر اسے آغاز حقوق بلوچستان کا نام دیا گیا ہے، انہوں نے بجلی بلوں میں فیول سرچارج میں اضافے کی بھی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ چار سالہ پارلیمانی معیاد کی تکمیل اچھی بات ہے، مگر حکومت صوبے کو کوئی میگا پراجیکٹس نہ دے سکی۔
خبر کا کوڈ : 143525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش