0
Wednesday 4 Nov 2009 11:42

جنوبی وزیرستان،فورسز نے سراروغہ کلیئر کرا لیا،مزید 21 شدت پسند ہلاک

جنوبی وزیرستان،فورسز نے سراروغہ کلیئر کرا لیا،مزید 21 شدت پسند ہلاک
 راولپنڈی،وانا:جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن راہ نجات کے دوران جھڑپوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے سراروغہ کو کلیئر کرا کر گھر گھر تلاشی شروع کر دی ہے، شکئی،کانی گرم پر مکمل کنٹرول کے بعد سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ادھر فورسز نے منزاسر ٹاپ پر بھی اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے جنتہ کی طرف پیش قدمی شروع کر دی ہے۔ سام اور مکین کے علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ ادھر سوات میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 10 عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے جبکہ 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
آپریشن راہ نجات،گیارہ شدت پسند ہلاک
وانا:جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات جاری ہے ۔ تحصیل لدھا اور کانی گورم کے درمیان سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔جس کے نتیجے میں گیارہ شدت پسند مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کا ایک مرکز بھی تباہ کر دیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا نواز کوٹ میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے ۔سیکیورٹی فورسز شدت پسندوں کے مضبوط گڑھ سراروغہ میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے ۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسند کمانڈر لوانگین کا مکان مسمار کر دیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 14405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش