0
Thursday 5 Nov 2009 16:31

یمن کے شہر صعدہ میں جاری جنگ میں سعودی سیکورٹی فورسز کی مداخلت

یمن کے شہر صعدہ میں جاری جنگ میں سعودی سیکورٹی فورسز کی مداخلت
مختلف خبری ذرائع نے یمن کے شہر صعدہ میں جاری شیعوں کے خلاف حکومتی آپریشن میں سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز کے شامل ہونے کی خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کئی سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ دوسری طرف الحوثی گروپ کے جنگجووں نے سعودی عرب پر یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور علی عبداللہ صالح کی حکومت کی مالی، سیاسی اور فوجی مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ الحوثی گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: "یمن کی حکومت کی مدد کیلئے ملک کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت کرتے ہوئے سعودی عرب نے "الخویہ" پر اپنے بارڈر کو کھول دیا ہے تاکہ حکومت کے فوجی وہاں سے سعودی عرب فرار ہو سکیں"۔ اسی طرح اس بیان میں مزید کہا گیا ہے: "سعودی عرب کے اس اقدام کے بعد یمن کی فوج نے سعودی عرب کی سرزمین سے شیعوں پر اپنے حملات کا آغاز کر دیا ہے۔ ھم کسی بھی ملک کو یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے"۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ملک کے فوجی اور انتظامی عہدہ داروں کی طرف سے صعدہ کے شیعوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 14501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش