0
Friday 6 Nov 2009 15:10

ایران کے ایٹمی ہتھیار بنانے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے،البرادی

ایران کے ایٹمی ہتھیار بنانے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے،البرادی
نیویارک:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادی نے کہا ہے کہ ایران خطے کی بالادست قوت کے طور پر اپنی شناخت چاہتا ہے۔ نیویارک میں بین الاقوامی تعلقات کونسل سے خطاب کرتے ہوئے البرادی نے کہا کہ ایران کو اس بات کا یقین ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی اس کے لئے عزت اور طاقت لائے گی۔ ایران اس بات کی خواہش رکھتا ہے کہ امریکہ اس کے ساتھ الجھا رہے ۔ محمد البرادی نے کہا کہ اس بات کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے ہیں کہ تہران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے جوہری ایندھن پر پیش کردہ ڈیل ایران کے لئے سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے تعلقات اہم موڑ پر ہیں اور دونوں ممالک میں مثبت مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ امریکی صدر اوباما دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔

خبر کا کوڈ : 14529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش