0
Sunday 18 Mar 2012 00:25

صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب پر کراچی کے شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے

صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب پر کراچی کے شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ اسلام ٹائمز کی جانب سے صدر مملکت کے خطاب پر جب شہریوں سے رابطہ کیا گیا تو شاہراہ پاکستان پر موجود عرفان نے بتایا کہ صدر مملکت نے خطاب میں ایک بار پھر عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی اعلان نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، عرفان کا کہنا تھا کہ بھتہ خوروں نے کاروبار کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ واٹر پمپ چورنگی پر بس کے انتظار میں کھڑے رؤف نے کہا کہ ہمیں ریلیف دینے کے لئے حکمرانوں کے پاس کچھ نہیں، رؤف نے کہا کہ وہ کام پر پیدل آیا اور اب بھی بس کے انتظار میں کھڑا ہے۔

سہراب گوٹھ کے علاقے میں موجود فاضل عباس نے کہا کہ آصف زرداری نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالف ہمیشہ پی پی کی حکومت آتے ہی اس کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈا شروع کردیتے ہیں۔ اس موقع پر ایک اور شخص مبشر حسن کا کہنا تھا کہ حکمراں عوام میں اپنا اعتماد کھوچکے ہیں فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔
خبر کا کوڈ : 146376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش