0
Wednesday 21 Mar 2012 16:54

دہشت گردی کے واقعات پر حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، نصراللہ شجیع

دہشت گردی کے واقعات پر حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، نصراللہ شجیع
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے تعلیمی اداروں میں سازش کے تحت پرامن ماحول کو خراب کیا جارہا ہے، دہشت گردی کے ان واقعات پر حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت سیفی کالج کے طالب علم کی شہادت کا نوٹس لے اور قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ان تاثرات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نصراللہ شجیع، حافظ نعیم الرحمن، جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سمیع اللہ حسینی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی محمد تحسین نے سیفی کالج کے طالب علم و کارکن جمعیت حافظ محمد عارف شہیدکی نماز جنازہ کے موقع پر کیا۔ نماز جنازہ امدادیہ مسجد اورنگی ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں ذمہ داران جماعت اسلامی و سابقین جمعیت سمیت کارکنان جمعیت کے علاوہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نصراللہ شجیع نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور وہ جب چاہے جس کی چاہیں جان لے لیتے ہیں کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے پہلے بھی تعلیمی اداروں میں تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے قربانیاں دی ہیں آئندہ بھی گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کا نوٹس لیں اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سمیع اللہ حسینی نے کہا کہ کراچی کی لسانی تنظیم کراچی کے رہائشی علاقوں کے بعد اب تعلیمی اداروں میں بھی دہشت گردی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 147259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش