0
Wednesday 21 Mar 2012 22:07

طلباء کی احتجاج کی دھمکی، امریکی سفیر کا پشاور یونیورسٹی میں لیکچر منسوخ

طلباء کی احتجاج کی دھمکی، امریکی سفیر کا پشاور یونیورسٹی میں لیکچر منسوخ
اسلام ٹائمز۔ پشاور یونیورسٹی میں پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر کا لیکچر منسوخ کر دیا گیا، یونیورسٹی ذرائع کے مطابق بدھ کو پشاور یونیورسٹی میں امریکی سفیر کیمرون منٹر کے لیکچر دینے پر پشاور یونیورسٹی کی مختلف طلباء تنظیموں نے احتجاج کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کے باعث ان کا یہ لیکچر منسوخ کیا گیا ہے تا کہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ علاوہ ازیں امریکی سفیر نے اپنے دو روزہ دورہ پشاور کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعو کوثر سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں او ر مختلف تقاریب میں بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 147331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش