0
Saturday 24 Mar 2012 01:21

وزیرستان، ایف سی اہلکار اصغر غلام بم حملہ میں بچے سمیت شہید

وزیرستان، ایف سی اہلکار اصغر غلام بم حملہ میں بچے سمیت شہید
اسلام ٹائمز۔ ہنگو سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی اہلکار اصغر غلام وزیرستان میں ہونے والے ایک بم حملہ میں اپنے بچے سمیت شہید ہو گئے۔ اصغر غلام وزیرستان میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے سرکاری رہائش گاہ میں اپنے بیوی بچوں سمیت مقیم تھے، دہشتگردوں نے آج اصغر غلام کے گھر کو بارودی مواد کے دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں اصغر غلام موقع پر شہید جبکہ بیوی بچے شدید زخمی ہو گئے۔ جن کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ لیکن ہسپتال پہنچنے کے چند لمحے بعد اصغر غلام کا ایک بیٹا غیور علی زخموں کی تاب نہ لاکر جام شہادت نوش کر گیا۔ جب کہ باقی دو بچوں اور اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 

خبر ہنگو شہر اور مضافات میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور عوام و علمائے کرام نے ہنگو میں واقع اصغر غلام کے گھر کا رخ کر لیا۔ علاوہ ازیں نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھی اس بدترین دہشتگردی کی شدید مذمت کی گئی، شہید اصغر غلام اور ان کے بیٹے غیور علی کی نماز جنازہ غازی عباس علمدار قبرستان ہنگو میں ادا کی گئی، جس کے بعد شہید باپ بیٹا کو سپرد خاک کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 147685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش