0
Tuesday 27 Mar 2012 00:01

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور ایکشن ہو رہا ہے، اسلم رئیسانی

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور ایکشن ہو رہا ہے، اسلم رئیسانی

اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنے 4 سالہ دور حکومت میں تمام اضلاع میں بلاامتیاز کام کیے۔ جو کسی پر احسان نہیں بلکہ یہ عوامی خدمات ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کی بیخ کنی کیلئے بھرپور ایکشن کیا جارہا ہے۔ حکومتی رٹ کو ہر صورت میں برقرار رکھیں گے۔ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ مستونگ کے موقع پر کھلی کچہری، قبائلی و سیاسی عمائدین اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل اور اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ صوبے میں اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور دیگرجرائم میں ملوث عناصرکے حوالے سے عوام حکومت سے تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ امن و امان خراب کرنے کے ذمہ دار عناصر سے کسی مصلحت کے بغیر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

خبر کا کوڈ : 148353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش