0
Thursday 29 Mar 2012 11:30

یورپی ممالک کے خلاف تفتیش میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

یورپی ممالک کے خلاف تفتیش میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کیلئے کام کے حوالے سے معروف بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپین یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ یورپین حدود میں سی آئی اے کی غیر قانونی سرگرمیوں میں یورپی ممالک کی جانب سے کی جانے والی امداد کے خلاف ہونے والی تفتیش میں روڑے نہ اٹکائے۔ ایمنسٹی کی کاؤنٹر ٹیررازم اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی ایکسپرٹ جولیاہال کے مطابق پانچ سال قبل ۲۰۰۷ء میں یورپین پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں مختلف یورپین ممالک سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں امریکی جاسوس ادارے سی آئی اے کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں میں مدد دینے والے ممالک اپنی اس امداد کا خود احتساب کریں جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روا رکھی گئیں۔ اس رپورٹ کے خالق کلاڈیو فاوا کو پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش کرنے کے بعد سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث پچھلے ۵ سال سے اس پر کوئی خاص ایکشن نہیں لیا گیا۔ لیکن یہ رپورٹ پارلیمنٹ کی سول لبرٹیز جسٹس اور ہوم افیئرز کمیٹی میں ابھی بھی زندہ ہے جہاں اس پر ابتدائی ووٹنگ ستمبر میں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 148927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش