0
Thursday 11 Nov 2010 13:17

جارج ڈبلیو بش کے خلاف تحقیقات کرائی جائیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

جارج ڈبلیو بش کے خلاف تحقیقات کرائی جائیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام ٹائمز- اے آر وائے نیوز کے مطابق ایمنسٹی نے یہ مطالبہ ایسے وقت کیا ہے جب جارج بش نے اپنی کتاب میں کہا ہے کہ قیدیوں سے تفتیش کے ایک متنازعہ طریقے واٹر بورڈنگ، جس میں ڈوبنے کا احساس پیدا ہوتا ہے، کے استعمال سے برطانیہ میں زندگیاں بچانے میں مدد ملی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینیئر ڈایریکٹر کلوڈیو کورڈون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تشدد کے متنازعہ طریقوں کے استعمال کرنے کی منظوری دینے کے اعتراف کے بعد بش اور دیگر امریکی حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بش کے اعتراف سے ایک بار پھر یہ بات منظرِ عام پر آئی ہے کہ امریکہ میں تشدد اور گمشدگیوں کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کے تحت کارروائی نہیں کی جاتی۔
خبر کا کوڈ : 43729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش