0
Thursday 29 Mar 2012 19:19

بہاولپور میں اپیکا ملازمین کی احتجاجی ریلی

بہاولپور میں اپیکا ملازمین کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ اپیکا بہاولپور کے ملازمین نے دفتر چولستان تا فرید گیٹ احتجاجی ریلی نکالی، حکومت کی طرف سے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر قیامت خیز اضافے کے خلاف پورے ملک کی طرح بہاولپور میں جملہ دفاتر میں تالہ بندی اور مکمل ہڑتال کی گئی۔ دفتر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے فرید گیٹ تک سینکڑوں ملازمین نے احتجاجی مارچ کیا اور شدید مایوسی کے عالم میں حکومت وقت کی ملازم کشی پالیسی اور بے حسی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، اپیکا پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد ادریس غوری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوا تو 22 لاکھ سرکاری خاندان سول نافرمانی کا آغاز کریں گے۔ 

ایپکا رہنمائوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی کرپٹ ترین نظام کے خلاف خونیں انقلاب کا سبب بنیں گے، ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے دن ایک لاکھ ممبران اپیکا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اجتماعی گرفتاریاں پیش کریں گے، احتجاجی ریلی میں قائم مقام صدر بہاولپور محمد نواز انجم، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عبدالمالک عباسی، الطاف بلوچ، اصغر علی شاہ، شکیل خان، اختر کھرل ،اختر بھٹی، جہانزیب عثمانی، نذیر احمد سمیت اپیکا کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے حکومت کی جانب سے مہنگائی اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کے معاشی قتل کی شدید مذمت کی اور کہاکہ اپیکا ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 148997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش