0
Friday 30 Mar 2012 23:28

کشمیری عوام مقصد کی خاطر مزید قربانیاں دینے کیلئے بھی تیار ہیں، میر واعظ

کشمیری عوام مقصد کی خاطر مزید قربانیاں دینے  کیلئے بھی تیار ہیں، میر واعظ
اسلام ٹائمز۔ میرواعظ عمر فاروق نے بیرون وادی مقیم کشمیریوں کو کشمیری عوام کا سفیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن جدوجہد کیلئے دنیا بھر میں پھیلے کشمیری بین الاقوامی رائے عامہ کو باخبر کرکے انکی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں، سعودی عرب میں مقیم کشمیریوں نے حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق اور وفد کے اراکین جن میں بیرسٹر عبدالمجید ترمبو اور پروفیسر نذیر احمد شال شامل تھے کے اعزاز میں جدہ میں ایک استقبالیہ دیا، اس موقع پر سعودی عرب میں مقیم کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، میرواعظ نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں کشمیری عوام کا مستند سفیر اور نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کی برحق جدوجہد، کشمیر کی سنگین ابتر صورتحال، کشمیریوں کو درپیش پریشانیوں اور مصیبتوں کو حتی المقدور اجاگر کرتے رہیں اور اس حوالے سے ہماری منصفانہ اور پر امن جدوجہد کیلئے دنیا بھر میں پھیلے کشمیری بین الاقوامی رائے عامہ کو باخبر کرکے انکی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔
 
ترجمان کے مطابق میرواعظ نے کہا کہ دشواریوں اور ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام خاص طور پر نوجوان اپنی جدوجہد آزاد ی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں، انہوں نے یہ بات واضح کی کہ مسئلہ کشمیر کا ایک پر امن حل جو جموں و کشمیر کے عوام کی مرضی اور منشا کے مطابق ہو، حاصل کرنے کیلئے حریت کانفرنس وعدہ بند ہے اور اس ضمن میں ماضی میں عوام اور قیادت نے بیش بہا جانی و مالی قربانیاں دی ہیں اور حصول مقصد تک مزید کسی بھی قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 149199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش