0
Monday 2 Apr 2012 21:49

خانپور، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ن لیگ کی احتجاجی ریلی

خانپور، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ن لیگ کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کے عہدیداروں نے خانپور میں احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔ ریلی ن لیگ سیکرٹریٹ سے شروع ہوئی اور شاہی روڈ پر پہنچتے ہی ریلی کے شرکاء  نے روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا، اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے ضلعی صدر سنی چوہان اور ایم ایس ایف کے ڈویژنل آرگنائز کاشف چوہدری نے کہا کہ حکمرانوں نے تیل اور بجلی کی قیمتیں بڑھا کر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹرین ذاتی مفادات کے لئے اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں، تیل اور بجلی کی قیمتیں بڑھتے ہی ہر طرف مہنگائی کا طوفان آچکا ہے، حتی کہ اشیائے خوردونوش کے نرخ بھی خود ساختہ طور پر بڑھ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ کے لئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو چکی ہے عوام پر زبردستی احکامات مسلط کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خودمختار پارلیمنٹ کا نعرہ لگانے والے قوم کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں، غریب عوام کے فیصلے سرمایہ دار اور جاگیر دار کر رہے ہیں۔
 
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آخری سال میں غریب عوام کا خون نچوڑنے کے لئے جارحیت پر اتر آئی ہے، اگر فوری طور پر بجلی اور تیل کے نرخ کم نہ کئے گئے تو مسلم لیگ (ن) کے کارکن قومی شاہراہ بند کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کیساتھ ہونے والی ذیادتیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 149846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش