0
Saturday 31 Mar 2012 00:07

حکمرانوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، اعجاز شفیع

حکمرانوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، اعجاز شفیع
اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ نواز شریف کا دورہ ضلع رحیم یار خان اور جلسہ بھونگ تاریخی اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر رئیس منیر احمد کی مسلم لیگ ن میں شمولیت بھی مسلم لیگ ن کی ضلع رحیم یارخان میں مضبوطی اور فعال ہونے کی بہترین دلیل ہے۔ خان پور میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر مسلم لیگ ن کی قیادت ضلع رحیم یار خان کے عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہے، وفاقی حکمرانوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے عوام کو دیوالیہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے، بجلی، گیس کے بحران نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، ان حالات میں عوام کی نظریں قائدین مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف، میاں محمد شہبازشریف پر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولے نے ملک کی سالمیت کو دائو پر لگا دیا ہے، چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا کہ ضلع رحیم یارخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ثابت ہو چکا ہے، رئیس محمد منیر کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے یہاں مسلم لیگ مزید مستحکم ہوگی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دروازے سیاسی ورکروں کے لئے ہمیشہ سے کھلے چلے آرہے ہیں۔ اس موقع پر چوہدری ظفر شفیع، چوہدری محمد اظہر، چوہدری محمد ارشد، غیاث الدین ،بلبن قریشی اور صدر انجمن آڑھتیاں محمد حنیف قریشی بھی موجو دتھے۔
خبر کا کوڈ : 149211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش