0
Wednesday 4 Apr 2012 19:16

حافظ سعید کا ایشو گلگت فسادات سے توجہ ہٹانے کی امریکی سازش ہے

حافظ سعید کا ایشو گلگت فسادات سے توجہ ہٹانے کی امریکی سازش ہے
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان میں ایک نئی گیم شروع کر دی ہے جس کے تحت پاکستان میں امن و امان کی صورت حال کو غیر مستحکم کر کے حکومت وقت کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنا مقصود ہے۔ ’’ اسلام ٹائمز‘‘ کے خصوصی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے نیٹو سپلائی کی بندش کے بعد پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کر لی ہے اور اس حوالے سے پاکستان کا موقف بھی کافی سخت انداز میں سامنے آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بندش کے بعد امریکہ مسلسل پریشانی کا شکار ہے اور پاکستان پر مختلف انداز میں دباؤ ڈال رہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال کر دی جائے جب کہ دوسری جانب چین کی بڑھتی ہوئی معاشی پوزیشن سے خائف امریکہ چین کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے اپنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گلگت میں جاری فرقہ وارانہ کشیدگی میں امریکی سی آئی اے ملوث ہے جس کا مقصد چین کی تجارت کو متاثر کرنا ہے تاکہ شاہراہ قراقرم کے راستے دنیا بھر میں ہونے والی چین کی تجارت کو متاثر کیا جا سکے۔ گلگت میں 45 کلومیٹر طویل ایک ایسی پہاڑی ہے جس کی چوٹی میدان کی شکل میں ہے، امریکہ نے مطالبہ کیا تھا کہ اس چوکی پر امریکہ کو اڈہ بنانے کی اجازت دی جائے لیکن پاکستان نے امریکہ کے اس مطالبے کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا، امریکہ اس پوائنٹ سے چین اور ایران سمیت دیگر ممالک کو کنٹرول کرنے کا خواہاں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گلگت میں اہل تشیع کو اس لئے نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ وہاں اکثریت میں ہیں اور ان کی جانب سے قتل و غارت کا شدید ردعمل بھی سامنے آئے گا جس کے لئے مقامی شیعہ مسلمان دہشت گردی کے خلاف ردعمل میں شاہراہ قراقرم بند کر دیں گے۔ اس اقدام سے چین کی معاشی صورتحال اور تجارتی سرگرمیاں کافی حد تک متاثر ہو گی۔ دوسری جانب گلگت میں فسادات برپا کروانے کے بعد امریکہ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے ایشو کو اچھال دیا ہے جس کا مقصد گلگت کے واقعات سے توجہ ہٹانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے اندر کھاتے امریکہ سے تعلقات ہیں اور جماعت امریکی ایجنڈے پر ہی عمل پیرا ہے جب کہ ظاہری طور پر امریکہ مخالف سرگرمیاں بھی امریکی مفاد میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ واقعات میں امریکہ ڈبل گیم میں مصروف ہے، ایک جانب گلگت بلتستان میں شیعہ مسلمانوں پر حملے اور کوہستان اور چیلاس میں شیعہ مسلمانوں کو بسوں سے اتار کر شہید کرنے کے واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ امریکہ پاکستان میں بدامنی پھیلا کر جہاں پاکستان کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے وہاں چین کے لئے بھی مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 150396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش