0
Wednesday 4 Apr 2012 23:27

پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر صدر زرداری کا دورہ بھارت قومی وقار کے منافی ہے، چودھری نثار

پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر صدر زرداری کا دورہ بھارت قومی وقار کے منافی ہے، چودھری نثار
اسلام ٹائمز۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ بھارت سوچ، سمجھ اور دانش سے عاری ہے، آصف علی زرداری ایک عام شہری نہیں کہ جب چاہیں جہاں چاہیں نجی دورے کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سربراہان مملکت کا پاکستان میں آنا تو درکنار وہ اپنی کرکٹ اور ہاکی ٹیم تک کو بھیجنا ایک گناہ سمجتھے ہیں۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ بھارت سے ہمارے تعلقات انتہائی حساس نوعیت کے ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہم ہندوستان کے آگے بجھے جا رہے ہیں، کشمیر کا مسئلہ، سیاچن اور کئی دوسرے مسائل جو پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہیں سب کو پشِ پشت ڈال دا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ ہندوستان پاکستان سے تعلقات کی گیم صرف اپنی پچ پر اور اپنے ایمپائر کے زیر نگرانی کھیلنا چاہتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 150434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش