0
Thursday 5 Apr 2012 21:21

امریکہ اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینے پر تلا ہوا ہے، جے یو آئی نظریاتی

امریکہ اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینے پر تلا ہوا ہے، جے یو آئی نظریاتی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے امیر حافظ فضل محمد، عبدالقادر لونی، مولانا محمود الحسن قاسمی، مولوی نصیر احمد مشوانی سمیت دیگر رہنماؤں نے اس امریکی اعلان کی شدید مذمت کی جس میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ امریکہ پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، اور لاکھوں مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست شامل ہے، اس نے چنگیز خان اور ہلاکو سے بھی زیادہ ظلم ڈھایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے خلاف افغان عوام کے جہاد سے گھبراہٹ کا شکار ہے، اور افغانستان میں شکست کا بدلہ پاکستان اور پاکستانی عوام سے لینے پر تلا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 150682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش