0
Friday 6 Apr 2012 22:21
صدر زرداری کے والد کی مغفرت کےلئے دعاگو ہوں

نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے ڈرون حملے بند کرنے کی ضمانت لی جائے، نواز شریف

نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے ڈرون حملے بند کرنے کی ضمانت لی جائے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے ڈرون حملے بند کرنے کی ضمانت لی جائے، اگر آمر جمہوریت نہ توڑتے تو آج ملک عروج پر ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں امیر مقام اور انکے ساتھیوں کی (ن) لیگ میں باقاعدہ شمولیت کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹروں نے نان پارٹی الیکشن کروا کر قوم کو تقسیم کیا، (ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں ملک میں مثالی کام کئے۔ اگر ہمیں موقع دیا جاتا تو آج بچوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی بجائے قلم اور کتاب ہوتی، دہشتگردی نہ ہوتی، ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹروں نے ملک کو دائو پر لگا دیا تھا، 1999ء میں ایک منتخب حکومت پر کاری ضرب لگائی گئی، اگر ہمیں آئندہ موقع ملا تو ملک کو ایشین ٹائیگر بنائینگے۔ ہم نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا اور آج ملک واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے، انہوں نے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے فوراً بند ہونے چاہیں، ان کا کہنا تھا کہ پانی، کوئلہ، ہوا اور دیگر ذرائع سے بجلی بناکر لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر امیر مقام، سردارمہتاب، اقبال ظفر جھگڑا، پیر صابر شاہ، فرید طوفان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے علاوہ ایم پی ایز اور لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے والد کی نماز جنازہ خانہ کعبہ میں ادا کی گئی وہ صدر زرداری کے والد کے لیے دعا گو ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا مطلب حکومت پر عدم اعتماد ہے۔ پشاور میں جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ نئے لوگوں کے پاس نعروں کے سوا کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے ان کے والد کے بارے میں جو کہا وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ خانہ کعبہ میں ادا کی گئی، جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مشرف نے وطن آنے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت سے بات چل رہی ہے۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں۔ نواز شریف نے کہا کہ حافظ سعید مفرور نہیں۔ امریکی کارروائی کا مطلب حکومت پر عدم اعتماد ہے۔
خبر کا کوڈ : 150913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش