0
Sunday 8 Apr 2012 01:49

صدر زرداری کا دورہ بھارت، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے ساتھ اہم اجلاس

صدر زرداری کا دورہ بھارت، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے ساتھ اہم اجلاس

اسلام ٹائمز۔ گورنر ہائوس لاہور میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اہم اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر داخلہ رحمان ملک اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی طرف سے صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں اتوار کے روز نیو دہلی میں ہونے والے استقبالیہ میں زیر بحث آنے والے نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ بھارت اور پاکستان کو اپنے باہمی تنازعات کے لئے دل کھلا رکھ کر امن کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت میں قومی امنگوں کی ترجمانی کی جائے گی۔ 

خبر کا کوڈ : 151272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش