0
Saturday 7 Apr 2012 22:40

امریکہ غلط فہمی میں نہ رہے وہ پاکستانی قوم کے جذبات سے نا آشنا ہے، شیخ رشید

اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز جماعتہ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید سے جامعتہ القادسیہ میں ملاقات کی۔ جس میں امریکہ کی طرف سے انکے سر کی قیمت مقرر کرنے کی مذمت اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال اور نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ حافظ سعید کے ساتھ ہیں، امریکہ کسی غلط فہمی میں مبتلا ہے وہ پاکستانی قوم کے جذبات سے نا آشنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی لائن بحال کی گئی تو اسکے خلاف ہر جمہوری اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اس سے کسی بہتری کی امید رکھنا بیوقوفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ حافظ سعید کے ساتھ ہیں اور دفاع کونسل پاکستان نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور اس کے طے شدہ پروگرام شیڈول کے مطابق ہونگے۔ 

خبر کا کوڈ : 151242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش