0
Sunday 8 Apr 2012 12:31
صدر زرداری ایک روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

من موہن سنگھ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

من موہن سنگھ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
اسلام ٹائمز۔ صدر زرداري کی بھارتي وزيراعظم من موہن سنگھ سے ون آن ون ملاقات ہوئي، جس کے بعد دونوں رہنماوں نے اپني ملاقات کو دونوں ممالک کے حوالے سے تعميري اور مفيد قرار ديا۔ نئی دہلی میں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتي وزيراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ وہ صدر زرداري کے دورے سے بہت مطمئن ہيں، صدر زرداري نے پاکستان آنے کي دعوت دي ہے جو ميں بخوشي قبول کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداري سے تمام امور پر بات چيت ہوئي جو خوشگوار رہي۔ صدر زرداري نے بھارتي عوام کو سلام پہنچايا۔
 
واضح رہے کہ صدر زرداري کي منموہن سنگھ سے يہ پہلي ملاقات نہيں، دونوں رہنماء اس سے پہلے بھي مل چکے ہيں۔ صدر زرداري کي بھارتي وزيراعظم من موہن سنگھ سے پہلي ملاقات 2008ء ميں نيويارک ميں اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے اجلاس کي سائيڈ لائنز پر ہوئي تھی، ملاقات ميں دونوں ملکوں کے درميان جامع مذاکرات کي بحالي، کشمير ميں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف تجارت کي اجازت دينے اور بھارتي سامان کو کابل تک پہنچانے کيلئے پاکستان کا زميني راستہ استعمال کرنے کي اجازت دينے پر بات ہوئي۔ 

قبل ازایں صدر آصف علی زرداری ایک روزہ دورے پر بھارت پہنچے۔ نئی دہلی ائیرپورٹ پر بھارتی وزیر پارلیمنٹ پون کمار بنسل نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔ صدر نے خصوصی طیارے سے اترتے ہی وہاں پر موجود افراد کو ہاتھ ہلا کر پرتپاک انداز میں استقبال کا جواب دیا۔ صدر کو وزیراعظم ہاوس لے جایا گیا، جہاں ان کے اعزاز میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ ظہرانہ دیں گے اور دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں باہمی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری اجمیر شریف مزار حضرت خواجہ معین الدین چشتی پر حاضری دیں گے۔ امکان ہے کہ صدر پاکستان دربار پر آدھا گھنٹہ قیام کریں گے۔

نجی قرار دیئے گئے دورے میں صدر زرداری کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بیٹیاں آصفہ اور بختاور، وزیر داخلہ رحمان ملک، وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، بھارتی وزیراعظم سمیت 40 رکنی وفد بھی ہے۔ قبل ازیں صدر پاکستان نے لاہور میں پانچ دن قیام کے بعد گورنر ہاوس سے لاہور کے پرانے ایئر پورٹ سے اپنے خصوصی طیارے میں بھارت روانہ ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 151413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش