0
Friday 13 Apr 2012 00:01

تجاويز تاريخی تب ہوں گی جب اس پر مکمل عمل درآمد ہو گا، چوہدری نثار

تجاويز تاريخی تب ہوں گی جب اس پر مکمل عمل درآمد ہو گا، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی جانب سے دی گئی کچھ تجاویز کو حتمی مسودے سے نکال دیا گیا، ان کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی سفارشات میں شامل کرنے پر متفق تھیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ نیٹو کے لئے پچاس فیصد اشیاء ریلوے کے ذریعے بھیجنے کی شق نکال دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی معاملات حکومت کی ذمہ داری ہیں اس لیے عافیہ صدیقی کا معاملہ شامل نہیں کیا گیا تاہم حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے پر پیشرفت کرے اور امریکا میں پاکستانی شہریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر آواز اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں قید پاکستانیوں کو پاکستان کی جیلوں میں لایا جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی ميں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کميٹی کی نظرثانی شدہ سفارشات پر اپوزيشن کے مطالبے پر نيٹو سے متعلق تمام شقيں نکال دی گئی ہيں۔ پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ميں چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافيہ کا معاملہ سفارشات ميں شامل کرنا چاہتے تھے، ہميں يقين دہانی کرائی گئی کہ يہ انتظامی معاملہ ہے حکومت امريکا کے ساتھ اٹھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پارليمنٹ کے باہر بيٹھے اس انتظار ميں تھے کہ يہاں تماشا لگے گا اور وہ ڈھول بجائيں گے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تجاويز تاريخی تب ہوں گی جب اس پر مکمل عمل درآمد ہو گا، پہلے بھی قرارداديں منظور ہوئيں، ابھی آدھا کام ہوا ہے، صرف وزيراعظم کی يقين دہانی کافی نہيں، کيا گارنٹی ہے کہ اس قرارداد کا حال پہلی قراردادوں جيسا نہيں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 152782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش