0
Sunday 15 Apr 2012 15:20

مجلس وحدت مسلمین کا کراچی میں کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جلوس و علامتی دھرنا

مجلس وحدت مسلمین کا کراچی میں کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جلوس و علامتی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے جانب سے کوئٹہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مسجد خراسان سے نمائش چورنگی احتجاجی جلوس نکالا گیا جس بڑی تعداد میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے شیعہ عمائدین، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔ جلوس کے شرکاء نے گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں 20 سے زائد افراد کی ہلاکت پر دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف علامتی دھرنہ بھی دیا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء مولانا علی انور نے کہا کہ آزاد عدلیہ کا دم بھرنے والوں کو کیا کوئٹہ میں مظلوم شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آتی اور اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کیوں ایکشن نہیں لیتے آخر کیا وجہ ہے کے اُن کا کردار کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایکشن لینے میں تذبذب کا شکار ہے، سکیوریٹی اہلکاروں نے آج تک کوئی دہشت گردکیوں نہیں پکڑا؟ سکیوریٹی ادروں کی بے حسی اس بات کی واضح دلیل ہے کے دہشت گردوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے اسلم رئیسانی ان کے سرپرست اعلیٰ ہیں برطرف کرکے گرفتار کیا جائے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ آفتاب حیدر نے کہا کہ محب وطن شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعہ صوبہ بلوچستان علیحدگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جاری ہے، آج پھر امریکہ نواز کالعدم دہشت گردوں نے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو بربریت اور دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ بلوچستان حکومت دہشت گردوں کے آگے ناکام ہوچکی ہے۔ آخر میں علامہ آفتاب حیدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نااہل وزیرِاعلٰی بلوچستان اسلم رئیسانی کو برطرف اور دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے، اس سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں اور جمعہ 20 اپریل کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے شہداءِ ملت جعفریہ سے تجدید عہد کے طور پر یومِ شہداء منانے کا اعلان کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 153462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش