0
Wednesday 18 Apr 2012 21:10

سیاچن بھارت اور پاکستان دونوں کے لئے ایک مشکل محاذ ہے، جنرل کیانی

سیاچن بھارت اور پاکستان دونوں کے لئے ایک مشکل محاذ ہے، جنرل کیانی
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ سیاچن کے مسئلے کا حل چاہتے ہیں، سیاچن بھارت اور پاکستان دونوں کے لئے ایک مشکل محاذ ہے۔ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں۔ گیاری سیکٹر کے دورے سے واپسی پر پاک فوج کے سربراہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سیاچن سمیت تمام تصفیہ حل تنازعات کا حل ہونا چاہیئے، دنیا جانتی ہے کہ ہم سیاچن میں کیوں بیٹھے ہیں۔ پاکستان سیاچن میں بھارت کے جواب میں اپنی افواج لے کر آیا۔ جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ سیاچن سمیت تمام تنازعات پر بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ سیاچن کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ اچھے ہمسائیوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے چاہیئں۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے اور امن کا خواہشمند ہے۔ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گیاری سیکٹر میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔ برف تلے دبے جوانوں کی سلامتی کے لئے دعاگو ہیں۔ قوم بھی برف میں دبے جوانوں کی سلامتی کیلئے دعا کرے۔ ریسکیو آپریشن میں تمام وسائل استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کیلئے ہر قیمت ادا کرتے رہیں گے۔ جوان تمام تر مشکلات کے باوجود فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ سیاچن سمیت تمام حل طلب تنازعات کو حل ہونا چاہیئے، سیاچن میں فوج کشی پہلے بھارت نے کی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاچن سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کے کئی ادوار ہو چکے ہیں جنہیں مزید اگئے بڑھنا چاہیئے اور ان مسائل کو حل ہو نا چاہیئے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سیاچن سے پہلے فوجیں ہٹانے کی تجویز پر انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کئی تجاویز آ رہی ہیں اور مزید آئیں گی تا ہم پاک فوج کا کام مادر وطن کی حفاظت ہے جو وہ کرتی رہے گی۔

خبر کا کوڈ : 154515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش