0
Monday 23 Apr 2012 19:16

سرائیکی صوبہ کے مخالف نہیں لیکن بہاو پور صوبہ ضرور بحال ہوناچاہیے، سائرہ عباسی

سرائیکی صوبہ کے مخالف نہیں لیکن بہاو پور صوبہ ضرور بحال ہوناچاہیے، سائرہ عباسی
اسلام ٹائمز۔ سرائیکی صوبہ کا دارلحکومت بہاول پور کو بنایا جائے اور تمام مراعات دی جائیں تو اس معاملہ پر غور و فکر کیا جا سکتا ہے، ہم سرائیکی صوبہ کے مخالف نہیں لیکن بہاول پور صوبہ ضرور بحال ہونا چاہیے، سرائیکی بنک کا قیام اچھا اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماء تحریک بحالی صوبہ بہاولپور اور ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ فنگشنل بہاولپور سائرہ عباسی نے ایک اجلاس میں عہدہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
اجلاس میں پلوشہ عباسی، مس کنول حمیرا عباسی، رقیہ عباسی سمیت ضلعی و تحصیل عہدہ داران نے شرکت کی۔ سائرہ عباسی نے کہا کہ سرائیکی بنک کے قیام پر ہم اس بنک میں کثیر رقم جمع کرائیں گے تاکہ اس بنک کی ترقی ہوسکے اور اسکی شاخیں دوسرے شہروں میں بھی کھل سکیں، انہوں نے کہا کہ اگر سرائیکی صوبہ کا درالحکومت بہاولپور بنادیا جائے اور تمام مراعات بھی بہاول پور کو دی جائیں تو اس معاملہ پرغور و فکر کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 155781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش