0
Thursday 26 Apr 2012 10:43

آج تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جمہوریت پر شب خون مارا گیا، فردوس عاشق اعوان

آج تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جمہوریت پر شب خون مارا گیا، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزير فردوس عاشق اعوان کا وزيراعظم کو سپریم کورٹ کی طرف سے سزا کا فیصلہ سنانے کے بعد کہنا تھا کہ وزيراعظم سزا کے خلاف اپيل کريں گے۔ ميڈيا سے گفتگو ميں انہوں نے کہا کہ لاء میکرز لاء بریکر نہیں ہو سکتے، جنہوں نے آئين بنايا انہيں ہی سزا دی گئی، پی پی کی قيادت کو ہميشہ ٹارگٹ کيا گيا اور پیپلز پارٹی کو ہمیشہ عدالتی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔ وزيراعظم نے شہيدوں کی قبروں کے ساتھ وفا کی۔ انہوں نے انکشاف کيا کہ سزا ہونے کے باوجود وزیراعظم کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔
خبر کا کوڈ : 156572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش