0
Sunday 29 Apr 2012 03:40

خیر پور، کالعدم تنظیم کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود لبیک یا حسین ع کانفرنس آج منعقد ہو گی

خیر پور، کالعدم تنظیم کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود لبیک یا حسین ع کانفرنس آج منعقد ہو گی
اسلام ٹائمز: کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کی تمام تر شرپسندی اور رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود خیرپور میں آج لبیک یا حسین ع کانفرنس کا انعقاد اپنے شیڈول کے مطابق بھرپور انداز میں ہوگا۔ شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے کانفرنس حیدری مسجد میں منعقد ہو گی، جس میں مختلف علماء کرام کے علاوہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی بھی شرکت کریں گے، رہنماء شیعہ علماء کونسل سید کاظم شاہ نقوی کا کہنا ہے کہ خیرپور میں لبیک یا حسین ع کانفرنس ہر صورت اتوار کو منعقد ہوگی، اور ہم اس سلسلے میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے۔
 
انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوۓ دہشتگردوں کو لگام دے، خیرپور میں اہل تشیع پر شرپسندوں کی جانب سے حملے اور املاک کو آگ لگانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور بے گناہ گرفتار مومنین کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 157279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش