0
Monday 30 Apr 2012 00:34

گیاری سرچ آپریشن میں شدید مشکلات، تین ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی نعش نہ مل سکی

گیاری سرچ آپریشن میں شدید مشکلات، تین ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی نعش نہ مل سکی
اسلام ٹائمز۔ گیاری سیکٹر میں پھنسے فوجی جوانوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم تین ہفتے گزرنے کے باوجود ایک بھی نعش نہیں مل سکی۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے مطابق گیاری میں بھاری مشینری اور افرادی قوت میں اضافہ کردیا گیا ہے، کھدائی کے ذریعے ہٹائی گئی برف پگھلنے سے ایک کلومیٹر طویل جھیل بن گئی ہے، سخت موسمی حالات میں بھی امدادی کارروائیوں جاری ہیں، سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے کمانڈنگ آفیسر کرنل احسان گیلانی نے بتایا کہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے اور اب ریسکیو آپریشن کے مقام سے وڈیولنک کے ذریعے فوٹیج اور تصاویر بھیجی جا سکیں گی۔
خبر کا کوڈ : 157571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش