0
Wednesday 2 May 2012 23:41

منحرف چینی کو پناہ دینے پر چین کا امریکہ سے معافی کا مطالبہ

چینی باشندے کی ہیلری سے فون پر خواہش
منحرف چینی کو پناہ دینے پر چین کا امریکہ سے معافی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ چین نے بیجنگ میں امریکی سفارت خانے میں سماجی کارکن چن گوانگ شنگ کو پناہ دینے پر امریکہ سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق چن نے ایک بچہ پالیسی کے تحت جبری اسقاط حمل کے انکشاف پر چینی حکام کو مشتعل کر دیا تھا۔ بدھ کو سفارت خانے سے روانہ ہو گیا اور اسے خاندان سے ملانے کے لئے لے جایا جا چکا ہے۔ یہ بات امریکی حکام نے بتائی۔

ادھر چین کے سماجی کارکن شین گوانگ شین نے ملک کے دورے پر آئی امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ”وہ ان کا بوسہ لینا چاہتا ہے۔ امریکی حکام نے بتایا کہ علاج معالجے اور اپنے خاندان سے ملاقات کے لئے شین چینی دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے سے روانہ ہوا۔ ایک ہفتہ سے زائد پہلے وہ گھر پر نظربندی سے فرار ہو کر امریکہ کی حفاظتی حراست میں آگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 158511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش