0
Friday 4 May 2012 16:50

نوجوان نسل کو کتابوں سے قریب کرنے کی اشد ضرورت ہے، این ڈی خان

نوجوان نسل کو کتابوں سے قریب کرنے کی اشد ضرورت ہے، این ڈی خان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ داؤد کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت منعقدہ دو روزہ کتب میلے کاانعقاد کیا گیا۔ کتب میلے کے آخری روز کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات کے علاوہ اساتذہ کرام و اسٹاف نے شرکت کی۔ کتب میلے میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن، معروف رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی این ڈی خان، کیمیکل ڈیپاڈئمنٹ کے ایچ او ڈی عبدالوحید بھٹو، معروف کرکٹر سرفراز احمد، معروف رائٹر احسان قریشی نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ کتب میلے میں نصابی و غیر نصابی کتب کے علاوہ بیرون ملک اعلی تعلیم، اسٹیشنری، کمپیوٹر و انجینئرنگ کے شعبہ سے متعلق اسٹالز شامل ہیں۔

این ڈی خان نے کتب میلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کی جانب سے شاندار کتب میلے کا انعقاد قابل تحسین ہے کیونکہ ہماری نوجوان نسل کو کتابوں سے قریب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کو ہوتا دیکھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کی رونقیں بحال رہیں اور یہاں تعلیم کلچر کا فروغ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں اور قوموں کی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی وجہ سے نوجوان نسل کتابوں تک رسائی حاصل نہیں کر پارہی لہذا ایسے رعایتی کتب میلے طلبہ کو مواقع میسر کرتے ہیں کہ وہ یہاں سے کتابیں حاصل کرسکیں۔ جمعیت کا تعلیمی اداروں میں نہایت مثبت کردار ہے۔
خبر کا کوڈ : 158855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش