0
Sunday 6 May 2012 16:19

پاکستان میں امریکہ برطانیہ اور بھارت کے سفارتکاروں کی پراسرار سرگرمیاں

پاکستان میں امریکہ برطانیہ اور بھارت کے سفارتکاروں کی پراسرار سرگرمیاں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں امریکہ برطانیہ اور بھارت سمیت بعض دیگر ممالک کے سفارتکاروں کی جنوبی پنجاب، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں پراسرار سرگرمیاں، حکومت پاکستان نے حساس اداروں کی رپورٹ پرنوٹس لے لیا، سفیروں کو دفترخارجہ طلب کر کے علم میں لائے بغیر سیاستدانوں اور دیگر شخصیات سے نجی ملاقاتوں سے روک دیا گیا، این جی اوز کو براہ راست فنڈز دینے سے گریز کرنے ا ور اپنی فرائض یو این چارٹر کے مطابق سرانجام دینے کی ہدایات۔

غیر ملکی سفارتکاروں کی ملاقاتوں کو باضابطہ بنایا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی سفارتکاروں کی پشاور ٴجنوبی پنجاب اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں پراسرار سرگرمیاں دیکھے جانے کے بعد سفارتکاروں کو اپنی سرگرمیاں قواعد و ضوابط کے مطابق گزارنے اور نجی ملاقاتوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 19 اپریل کو غیر ملکی سفارتکاروں کو دفتر خارجہ بلایا گیا تھا جس میں امریکہ برطانیہ اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے سفیر شامل تھے اعلیٰ حکام کی جانب سے غیر ملکی سفارتکاروں کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ وہ یو این چارٹر کے مطابق اپنی سفارتی سرگرمیاں انجام دیں سیاستدانوں اور دیگر شخصیات سے نجی ملاقاتوں سے گریز کریں اور اس بارے میں دفتر خارجہ کے علم میں لایا جائے۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ غیر ملکی سفارتکاروں کی ملاقاتوں کو باضابطہ بنائے گا۔ سفارتکاروں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ این جی اوز کو براہ راست فنڈز دینے سے گریز کریں اور تمام سفارتکار طے شدہ کوٹے سے زیادہ گاڑیاں نہیں منگوا سکتے۔ ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے سے باقاعدہ طور پر متعلقہ ادارے حرکت میں آ جائیں گے اور جو بھی سفارتکار غیر سفارتی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 159431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش