0
Sunday 6 May 2012 17:06

نیٹو سپلائی روکنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، چودھری احمد مختار

نیٹو سپلائی روکنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، چودھری احمد مختار
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع چودھری احمد مختار نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک نئی بات سنا دی ہے، موصوف وزیر کا کہنا ہے کہ نیٹو کا راستہ روکنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو پیش کش کی تھی کہ ڈرون حملے مل کر کرتے ہیں لیکن وہ ہماری اس پیش کش کو نہیں مانا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے مخلص ہے اور ہم ملکی سالمیت کے لئے ہی کام کر رہے ہیں ہم کوئی ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جس سے ملک کی خودمختاری پر حرف آتا ہو۔

سیاچن ایشو کے حوالے سے چودھری احمد مختار کا کہنا تھا کہ سیاچن میں بھارت بہتر پوزیشن پر بیٹھا ہے اس وقت سیاچن کا مسئلہ حل کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاچن میں یک طرفہ نہیں دو طرفہ فوجوں کو ہی واپس جانا چاہیے تاکہ ہم اس محاذ پر خرچ ہونے والا پیسہ عوام کی بہبود پر خرچ کریں۔ نئے صوبوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا قیام مسائل کا جزوی حل البتہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ ہے اور اگر عوام نے موجودہ حکومت کو الیکشن میں منتخب کیا تو ہم پسماندہ علاقوں کے تمام مسائل حل کر دیں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے ساتھ حکومت کی کوئی دشمنی نہیں، ہمارا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ عدلیہ کو انصاف کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی جماعت کے سربراہ ہیں ہم ان کا احترام کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کے فیصلے ان کی پارٹی کی پالیسی ہے، نواز شریف کے عدلیہ سے پرانے مراسم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کیس کے تفصیلی فیصلہ کا انتظار کر رہے ہیں، وزیراعظم نااہل ہوئے تو انہیں استعفیٰ دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی کو مستعفی ہونے کیلئے کسی نے نہیں کہا، پارٹی ان کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 159437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش