0
Tuesday 8 May 2012 15:30

نفرتیں پیدا کرنے والا کبھی بھی کسی سے مخلص نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر فاروق ستار

نفرتیں پیدا کرنے والا کبھی بھی کسی سے مخلص نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں رہنے والے پختونوں سمیت دیگر قومیتوں کے افراد ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں اور وہ شہر کا امن تباہ کرنے کیلئے کی جانے والی گھناؤنی سازشوں کے پیچھے کار فرما عناصر کے مفادات کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شاہد لطیف، گلفراز خان خٹک، سلیم تاجک، ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج اسلم آفریدی اور اراکین بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور یہاں رہنے والی تمام قومیتیں شروع دن سے ہی پیار، محبت اور بھائی چارے سے رہ رہی ہیں لیکن بعض مفاد پرست عناصر جنہیں صرف اپنے ذاتی مفادات سے غرض ہے وہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے مختلف قومیتوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کا عمل کر رہے ہیں جو ملک و قوم کیلئے کسی طرح بھی سود مند ثابت نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نفرتیں پیدا کرنے کا عمل کرنے والا کبھی بھی کسی سے مخلص نہیں ہوسکتا اور اس کے مقاصد میں امن، آشتی کے بجائے خون خرابہ اور قتل و غارت گری شامل ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 160055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش