0
Thursday 10 May 2012 03:12

محمد حسین محنتی کی ثروت اعجاز قادری سے ملاقات، قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

محمد حسین محنتی کی ثروت اعجاز قادری سے ملاقات، قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے تحت ہفتہ 12 مئی کو ’’ سانحہ 12 مئی، مفاہمتی پالیسی کے نتائج، ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل اور کراچی میں امن و امان کی بحالی ‘‘ کے زیر عنوان ریجنٹ پلازہ میں ہونے والی قومی کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں، اس سلسلے میں مرکزی اور علاقائی سطح پر قومی جماعتوں کے رہنماؤں اور قائدین کو دعوت نامے پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی کراچی کے ایک نمائندہ وفد نے محمد حسین محنتی کی قیادت میں سنی تحریک کے مرکزی دفتر قادری ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں وفد نے سنی تحریک کے قائد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی اور انہیں قومی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔

اس موقع پر سنی تحریک کے رہنما مطلوب اعوان بھی موجود تھے۔ وفد میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء برجیس احمد، نصر اللہ شجیع، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم پرویز اور دیگر شامل تھے۔ ثروت اعجاز قادری نے قومی کانفرنس کے انعقاد کو اہم ضرورت قرار دیا اور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر محمد حسین محنتی نے حالیہ دنوں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے سنی تحریک کے کارکنوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 160516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش