0
Thursday 10 May 2012 03:25

ممتاز بھٹو نے سندھ نیشنل فرنٹ کو ن لیگ میں ضم کردیا

ممتاز بھٹو نے سندھ نیشنل فرنٹ کو ن لیگ میں ضم کردیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کے لیاری کے بعد دوسرے بڑے قلعہ لاڑکانہ میں سندھ نیشنل فرنٹ کے ن لیگ میں ادغام کو سندھ کی سیاست میں ایک بڑا موڑ قرار دیا جارہا ہے۔ سندھ کے سیاسی حلقے سندھ نیشنل فرنٹ اور لیاقت جتوئی کی پارٹی کے ن لیگ میں ادغام اور قوم پرست جماعتوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کے نتیجہ میں ن لیگ آئندہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کیلئے سندھ کے بعض حلقوں میں پریشانی پیدا کرسکتی ہے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق سندھ میں سیلاب اور بارشوں کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دینے اور امدادی سامان میں ” جیالوں “ کی لوٹ مار کی وجہ سے بھی اندرون سندھ بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پیپلز پارٹی کیلئے لوگوں میں سخت جذبات پائے جاتے ہیں جن سے نواز شریف اپنے اندرون سندھ کے دوروں سے خوب سیاسی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سیاسی حلقوں کے مطابق آئندہ کچھ عرصہ میں سندھ کے مہر خاندان سمیت کئی بڑے سیاسی گھرانے ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ فنکشنل لیگ سے ن لیگ کا اتحاد بھی خارج از امکان نہیں۔
خبر کا کوڈ : 160517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش