0
Friday 11 May 2012 17:43

سپریم کورٹ نے بابر اعوان کی انٹرا کورٹ اپیل کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا

سپریم کورٹ نے بابر اعوان کی انٹرا کورٹ اپیل کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا
اسلام ٹائمز۔ سپیریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے علاوہ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس طارق پرویز شامل ہیں۔ یہ بینچ سولہ مئی کو سماعت کرے گا۔ بابر اعوان نے عدالت سے چودہ مئی کو درخواست کی سماعت کی استدعا کی تھی۔ 

دوسری طرف لاہور ہائي کورٹ نے پيپلز پارٹي کے سينيٹربابراعوان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر کارروائی 8 جون تک ملتوي کرتے ہوئے اليکشن کميشن سے جواب طلب کرليا۔ ہائیکورٹ نے اليکشن کميشن سے جواب طلب کياہے کہ کياارکان اسمبلی کی طرح سينيٹ کے ارکان کی نااہلی کيلئے بھی اليکشن کميشن پٹيشن دائر ہوسکتي ہے۔ عدالت کے روبرؤ شاہد جامی ايڈووکيٹ نے ڈاکٹربابراعوان کي اہليت کواس بنياد پر چيلنج کياہے کہ بابراعوان نادہندہ ہيں اور ان کی ڈاکٹريٹ کي ڈگري بھی مشکوک ہے اس لئے انہيں نااہل قراردياجائے۔عدالت اس درخواست کے قابل سماعت ہونے کے نکتہ پردلائل سن رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 160860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش