0
Wednesday 16 May 2012 23:06

نیٹو سپلائی کی بحالی، پاکستان کو روزانہ 10 لاکھ ڈالر ملیں گے، امریکی اخبار

نیٹو سپلائی کی بحالی، پاکستان کو روزانہ 10 لاکھ ڈالر ملیں گے، امریکی اخبار
اسلام ٹائمز۔ ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نیٹو سپلائی کھولنے سے ملنے والی مراعات کے بدلے سلالہ واقعے پر امریکی معافی کے مطالبے سے دستبردار ہو گیا ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان اور امریکی حکام کے مابین اتفاق پایا ہے کہ نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد پاکستان کو فی ٹرک 1500 سے 1800 ڈالر معاوضہ دیا جائے گا۔ اس مد میں پاکستان کو روزانہ 10 لاکھ ڈالر حاصل ہوں گے۔ اخبار کے مطابق پاکستان نہ صرف نیٹو کے ٹرکوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا پابند ہوگا بلکہ اسے نیٹو سپلائی کی بروقت کسٹم کلیئرنس بھی یقینی بنانا ہو گی۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد افغان جنگ پر امریکی اخراجات 365 ملین ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

ادھر امريکي دفتر خارجہ نے نيٹو سپلائي بحالي کے حوالے سے پاکستان اور امريکا کے مابين معاملات کي تفصيلات بتانے سے انکار کر ديا ہے۔ امريکي دفتر خارجہ کي ترجمان سے جب نيٹو سپلائي بحالي کے بارے ميں سوال کيا گيا تو ترجمان نے تفصيلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امريکا اور پاکستان کے درميان طے پانے والے معاملات منظرعام پر نہيں لا سکتے۔
خبر کا کوڈ : 162606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش