0
Thursday 17 May 2012 12:42

پاکستان في کنٹينر 5ہزار ڈالر وصول کرنا چاہتا ہے، امريکی اخبار

پاکستان في کنٹينر 5ہزار ڈالر وصول کرنا چاہتا ہے، امريکی اخبار
اسلام ٹائمز۔ امريکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق پاکستانی مذاکرات کار اپنی سرزمين سے گزرنے والے نيٹو کے ہر شپنگ کنٹينر اور ٹينکرز کی ٹرانزٹ فيس 5 ہزار ڈالر وصول کرنا چاہتے ہيں جب کہ امريکی حکام معاوضے کے کسی مخصوص عدد پر راضی نہيں۔ پنٹاگون پاکستانی معاوضے کے نئے مطالبے کو ہضم نہيں کر پا رہی، کيونکہ سلالہ چيک پوسٹ حملے سے قبل نيٹو پاکستانی راستے بلامعاوضہ استعمال کر رہی تھی۔ ليکن کچھ امريکی حکام کا کہنا ہے کہ امريکا نے گذشتہ ايک دہائی کے دوران انسداد دہشتگردی کی کوششوں ميں پاکستان کو اربوں ڈالر دئيے، نئے معاملات طے پانے کی صورت ميں امريکا کی طرف سے کوليشن اسپورٹ فنڈ کا سلسلہ معطل کر ديا جائے گا۔ 


پاکستان کا کہنا ہے کہ ابھی ماضی کے آپريشن کے 3 ارب ڈالر امريکا پر واجب الاد ہيں جب کہ امريکا کہتا ہے کہ وہ رقم 1.3ارب ڈالر ہ۔. بندش سے قبل افغانستان کے لئے نيٹو سپلائی کا 70 فی صد کراچی پورٹ کے ذريعے ہوتی تھی۔ بعض تجزيہ کار يہ قياس آرائی کرتے نظر آتے ہيں کہ نيٹو کے ساتھ نئے معاہدے کااعلان زرداری شکاگو کانفرنس ميں کرنے کا انتظار کر رہے ہيں۔ اخبار کے مطابق دونوں اطرف کے مذاکرات ميں رقم کا تعين اہم ترين نکتہ بنا ہوا ہے۔ حتمی معاہدے کا فيصلہ کيا جا چکا ہے تاہم معاہدے کی جزئيات اور تفصيلات پر گفت و شنيد جاری ہے۔

اخبار نے پاکستانی عہديدار کے حوالے سے کہا کہ ’ فريم ورک تيار ہے، ليکن ہم اب ٹرانزٹ فيس کو طے کرنے پر بات چيت کر رہے ہيں‘۔ پاکستان نے معاوضے کی يہ تجويز اپنے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کا حساب لگانے کے بعد پيش کی، جس ميں سيکورٹی اخراجات بھی شامل ہيں۔ نيٹو کا وسطی ايشيائی ممالک کے ذريعے متبادل نقل و حمل کے مہنگے ترين اخراجات کے بعد پاکستان نے نئے معاوضے کا مطالبہ پيش کيا۔
خبر کا کوڈ : 162791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش