0
Saturday 19 May 2012 18:34
دفاع پاکستان کونسل نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو امریکہ 10 سال تک افغانستان سے نہیں جائیگا، مولانا سمیع الحق

نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو امریکہ 10 سال تک افغانستان سے نہیں جائیگا، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف 27 مئی کو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی آفس میں سربراہی اجلاس کے بعد دفاع پاکستان کونسل کے قائدین مولانا سمیع الحق اور سید منور حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سیاسی یا انتخابی نہیں بلکہ پاکستان کے بقاء اور دفاع کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ لیاقت بلوچ کی سر براہی میں کمیٹی قائم کر دی گی ہے جو لانگ مارچ کے روٹ کا تعین کرے گی۔ دفاع پاکستان کونسل کے قائدین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قراردادوں کو بائی پاس کر کے نیٹو سپلائی لائن کو بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف ستائیس مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا، چیئرمین مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بھی میدان میں آنا چاہیئے۔ منصورہ میں دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف جدوجہد میں شرکت کی دعوت دی ہے لیکن جب بھی قومی سلامتی اور مفادات کی بات آتی ہے تو سیاسی قائدین لندن چلے جاتے ہیں، پچیس مئی کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف فرد جرم عائد ہونے کے بعد موجودہ حکومت غیر آئینی ہے، انہیں اب ملکی سلامتی پر اثرانداز ہونے والے فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج نیٹو سپلائی بحال کر دی گئی تو امریکہ دس سال تک افغانستان سے نہیں جائے گا، عسکری قیادت کو بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 163404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش