0
Friday 18 May 2012 23:08

نیٹو سپلائی، کابل جانیوالے ٹرکوں میں سفارتی سامان تھا، امریکی سفارتخانہ

نیٹو سپلائی، کابل جانیوالے ٹرکوں میں سفارتی سامان تھا، امریکی سفارتخانہ
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی کنٹینرز کو افغانستان جانے کی اجازت دے دی۔ چار ٹرک امریکی سفارتخانے کا سامان لے کر طور خم کے راستے کابل پہنچ گئے ہیں۔ ایجنسی آف فرانس پریس کے مطابق پاکستان نے چھ ماہ میں پہلی مرتبہ امریکی ٹرکوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی۔ امریکا کے چار کنٹینرز طورخم کے راستے کابل میں سفارتخانے پہنچ گئے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے لئے سامان کراچی کی بندرگاہ پر اترا تھا۔ امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کنٹینرز میں دفتری سامان تھا اور اس کا نیٹو سپلائی سے تعلق نہیں۔ نیٹو سپلائی کی بندش کے بعد امریکی سفارتخانے کے تین سو ٹرک پاکستان میں پھنس گئے تھے۔ امریکی اہلکاروں نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید ٹرک افغانستان روانہ ہوں گے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق امريکي سفارتخانے کے 4 کنٹينرز پاکستان سے لے جانے کي اجازت دے دي گئي ہے اور يہ کنٹينرز سفارتي سامان لے کر پاکستان سے کابل پہنچ گئے۔ اسلام آباد ميں امريکي سفارتخانے کے حکام نے کہا کہ وہ کنٹينرز کي کابل پہنچنے کي تصديق کرتے ہيں۔ حکام کے مطابق يہ کنٹينرز نيٹو سے تعلق نہيں رکھتے اور ان ميں صرف سفارتخانے کا سامان ہے جس ميں کمپيوٹر اور دفتري سامان شامل ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ سفارتي سامان کے 300 ٹرک پاکستان ميں پھنسے ہوئے ہيں اور ان ميں سے صرف 4 بحال ہوئے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 163101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش