0
Monday 21 May 2012 23:08

امریکا اور پاکستان کے درمیان اعتماد کی شدید کمی ہے، فرحت اللہ

امریکا اور پاکستان کے درمیان اعتماد کی شدید کمی ہے، فرحت اللہ
اسلام ٹائمز۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ نیٹو یا امریکا کی غلطی ہے تو انہیں معافی مانگنی چاہیئے۔ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان اعتماد کی شدید کمی ہے۔ دونوں ممالک میں عدم اعتماد اور اختلافات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے مذاکرات کے ذریعے تمام معاملات کا حل چاہتے ہیں۔ پاکستان نے امریکا پر واضح کر دیا ہے کہ خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دنیا سے شراکت داری چاہتے ہیں۔ عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیئے۔ پاکستان بدترین دہشتگردی کا شکار ہے۔ پاکستان افغانستان میں مصالحتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔ خطے میں استحکام اور امن و امان کی بحالی کے لئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 164079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش