0
Saturday 26 May 2012 19:04

ملک سنگين مسائل ميں گھرا ہوا ہے، ہميں اپنی کوتاہيوں کا اعتراف کرنا چاہیئے، نواز شريف

ملک سنگين مسائل ميں گھرا ہوا ہے، ہميں اپنی کوتاہيوں کا اعتراف کرنا چاہیئے، نواز شريف
اسلام ٹائمز۔ مسلم ليگ ن کے صدر مياں نواز شريف نے کہا ہے کہ ہم نے خود مشرقی پاکستان کو بنگلہ ديش بنايا، ہم نے بلوچستان کے عوام سے برا سلوک کرکے انہيں باغی بنا ديا، بلوچستان کے لوگ باغی بنے ہيں تو ہميں گلہ نہيں کرنا چاہیئے، ہميں اپنی کوتاہيوں کا اعتراف کرنا چاہیئے، پاکستانی شہريوں کو لاپتہ کرنے والے کون لوگ ہيں جنہيں آئين اور قانون کا کوئی احترام نہيں، پاکستان اس وقت سنگين مسائل ميں گھرا ہوا ہے، معيشت بھی خراب ہے، پرويز مشرف کا دور سب سے بدترين دور تھا، اکبر بگٹی کو بيدردی سے قتل کرنے والے کو گارڈ آف آنر ديا گيا۔

اسلام آباد ميں سپريم کورٹ بار کے تحت بلوچستان کے مسائل کے حل کيلئے بلائی گئی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شريف کا کہنا ہے کہ پاکستان دنيا ميں تنہا ہو گيا، ملک سنگين مسائل ميں گھرا ہوا ہے، معيشت بھی خراب ہے، ايسی باتيں نہ کی جائيں، لوگ پرويز مشرف کو ياد کرنا شروع ہو گئے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ پرويز مشرف کا دور سب سے بدترين تھا، اس دور ميں سب خسارے ميں رہے اور بھارت کے ساتھ جنگيں ہوئيں، ملک ميں بدترين لوڈ شيڈنگ کا ذمہ دار پرويز مشرف ہے۔ صدر مسلم ليگ ن کا کہنا ہے کہ کيا آج تک کسی نے ڈکٹيٹروں سے حساب مانگا، نواب اکبر بگٹي کی لاش کی بيحرمتی کی گئی، حتیٰ ان کے جنازے ميں گھر کے کسی فرد کو بھی شرکت کی اجازت نہيں ملی۔
 
انہوں نے مزيد کہا کہ بلوچستان کے لوگ باغی بنے ہيں تو ہميں گلہ نہيں کرنا چاہیئے، ہم نے بلوچستان کے عوام سے برا سلوک کرکے انہيں باغی بنا ديا، اگر ہم کسی کے ساتھ ايسا سلوک کريں تو خود اسے بغاوت کی طرف دھکيلتے ہيں، ہم نے خود مشرقی پاکستان کو بنگلہ ديش بنايا، ہميں اپنی کوتاہيوں کا اعتراف کرنا چاہیئے۔ نواز شريف نے کہا کہ يہ تماشا کب تک چلتا رہے گا، اب لوگوں نے باہر نکلنا سيکھا ہے، وزيراعظم سے کہا تھا کہ اے پی سی ميں بلوچستان کی نمائندگی بھی ہونا چاہیئے، بلوچستان پيکج دينے سے پہلے وزيراعظم نے مجھے بلايا اور بتايا، مسلم ليگ (ن) کی طرف سے يقين دلاتا ہوں کہ آپ کے ساتھ چليں گے، عوام کے حق حکمرانی کو دل سے تسليم کيا جانا چاہیئے۔ انہوں نے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزيد کہا کہ کسی ميں جرأت ہے کہ ذمہ داروں کو کٹہرے ميں لائے۔

خبر کا کوڈ : 165780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش