0
Sunday 27 May 2012 01:24

پشاور میں بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ''عالم اسلام: روشن مستقبل کی نوید'' کا انعقاد آج ہوگا

پشاور میں بین الاقوامی کانفرنس بعنوان
اسلام ٹائمز۔ علمی و تحقیقی ادارے البصیرہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ''عالم اسلام، روشن مستقبل کی نوید'' کے عنوان سے آج پشاور میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، نشتر ہال میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا آغاز صبح دس بجے ہوگا، کانفرنس کو دو نشستوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی نشست ایک بجے تک جاری رہے گی، جبکہ دوسری نشست وقفہ کے بعد 2:30 تا 5 بجے سہ پہر منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کے منتظمین کے مطابق ملک بھر سے اہم سیاسی و مذہبی شخصیات، یونیورسٹی اساتذہ، دانشور، محققین، نوجوانوں کے نمائندوں کے علاوہ غیر ملکی مندوبین اور دیگر افراد شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اس سلسلے میں نشتر ہال کو مختلف بینرز سے سجایا گیا ہے، جبکہ عالم اسلام کے عظیم قائدین کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں، ہال میں ایک ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، اس کے علاوہ نشتر ہال کے احاطہ میں کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کرنے والی تنظیموں اور فلاحی و علمی اداروں کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں، جبکہ شہر بھر میں بھی بینرز آویزاں ہیں، کانفرنس کیلئے سیکورٹی کا بھی مربوط بندوبست کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 165828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش