0
Monday 28 May 2012 00:29

بھارت، بی جے پی 31 مئی کو ملک گیر تحریک شروع کریگی

بھارت، بی جے پی 31 مئی کو ملک گیر تحریک شروع کریگی
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی 31 مئی کو بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرے گی، پارٹی ترجمان مختار عباس نقوی نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے حق میں ہے اور سرکار کا کوئی ایجنڈا عام آدمی کے لئے نہیں ہے، ہم اس سرکار کو بدعنوانی اور قیمتیں بڑھانے والی سرکار مانتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم 31 مئی کو اس سرکار کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹیم انا کی جانب سے وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت 15 کابینی وزیروں کے خلاف لگائے گئے الزامات میں کوئی سچائی ہے تو اسے بے نقاب کیا جانا چاہئے، مختار عباس کا کہنا تھا کہ یہ سرکار بدعنوانی اور گھپلوں کی سرکار ہے، انہوں نے یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ کانگریس پارٹی نے ایک بار پھر ملک میں اقتدار کے لئے عوام سے فیصلہ لینے کے لئے کہا ہے اور ان کے ان دعووں کو قطعی طور پر بے بنیاد بتایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 166053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش